مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ایک ہائپرسانک نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجرہ کیا ہے جو جو آواز کی رفتار سے 27گنا تیزرفتار ہے اور پوری دنیا میں کسی بھی جگہ کو چند منٹوں میں نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کو ’ایون گارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس خطرناک میزائل کے متعلق عالمی میڈیا میں کئی ماہ سے خبریں گردش میں تھی اور اب روس نے اس کی باقاعدہ نمائش کر دی ہے اور امریکی انسپکٹرز کو بھی یہ میزائل دکھا دیا ہے۔ یہ میزائل راستے میں یک لخت مڑ جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے اسے نشانہ بنانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ میزائل آئندہ ماہ روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔
روس نے ایک ہائپرسانک نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجرہ کیا ہے جو جو آواز کی رفتار سے 27گنا تیزرفتار ہے اور پوری دنیا میں کسی بھی جگہ کو چند منٹوں میں نشانہ بنا سکتا ہے۔
News ID 1895781
آپ کا تبصرہ